برطانیہ کے بعد آئر لینڈ میں بھی مسلم مخالف مہم عروج پر پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 23:44

برطانیہ کے بعد آئر لینڈ میں بھی مسلم مخالف مہم عروج پر پہنچ گئی
ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):برطانیہ کے بعد آئر لینڈ میں بھی مسلم مخالف مہم عروج پر پہنچ گئی۔آئرش دارلحکومت میں اسلام مخالف پمفلٹ تقسیم ہونے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روشن خیالی اور مذہبی رواداری کے علمبراداری کا دعویٰ کرنے والے مغربی معاشرے میں گاہے بگاہے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو انکے اس دعوے کا پول کھول دیتے ہیں ایسی ہی ایک مسلم مخالف مہم آئرلینڈ میں بھی فروغ پا رہی ہے جہاں آئرش دارلحکومت میں اسلام مخالف پمفلٹ تقسیم ہونے لگےہیں۔

پمفلٹ سپارٹا نامی تنظیم کی جانب سے تقسیم کئیے گئے ہیں جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے معاشرے کو مسلمانوں کے اثرات سے محفوظ رکھیں۔متنازعہ پمفلٹ کی خبر منظر عام پر آتے ہی آئرش پولیس نے بھی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ جلد ہی معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔