نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا حتمی نام سامنے آگیا

جمعرات 5 اپریل 2018 23:23

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا حتمی نام سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا حتمی نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام لیاقت علی خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لیاقت علی خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کے افتتاح سے قبل 7اپریل( بروز ہفتہ) آزمائشی پروازا تارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سٹاف کو عارضی طور پر نئے ایئر پورٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز پی کے 785 کو آزمائشی طور پر نئے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروائی جائے گی جس کے بعد مسافروں کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اتارا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سفر 777طیارے پر ممکن ہے جس میں تقریبا325 سے زائد مسافر سفر کر سکتے ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رن وے کا معیار چیک کرنے کے لئے آزمائشی پرواز کی لینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :