حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا

گرمیوں میں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 20:26

حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا۔ گرمیوں میں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دعووں اور وعدوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔گرمیوں کے آتے ہی مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا چلا جا رہا ہےتا ہم حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔توانائی ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم بجلی منصوبے کی نوسوساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔جس سے بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پانچ سو کے وی رحیم یار خان اور دو سو بیس کے وی مانسہرہ ترسیلی لائن کو بھی قومی گرڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔سسٹم میں انکی شمولیت سے جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔