Live Updates

تحریک انصاف کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے دوہرا معیار

ایک طرف امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مانگی جا رہی ہیں تو دوسری جانب من پسند امیدواروں کو پہلے ہی ٹکٹ کنفرم کئیے جا رہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 20:11

تحریک انصاف کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے دوہرا معیار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ) :تحریک انصاف کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے دوہرا معیار سامنے آ گیا۔ ایک طرف امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مانگی جا رہی ہیں تو دوسری جانب من پسند امیدواروں کو پہلے ہی ٹکٹ کنفرم کئیے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جو خود کو میرٹ کا علمبردار سمجھتی ہے خود ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف امیدواروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آن لائن درخواستیں دیں تا کہ کامیاب امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جا سکیں تو دوسری جانب دوسری جانب من پسند امیدواروں کو پہلے ہی ٹکٹ کنفرم کئیے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آن لائن درخواستوں کا عمل پورا ہونے سے پہلے ہی گزشتہ الیکشن میں لاہور سے کامیاب ہونے والے ایم این اے شفقت محمود اور صوبائی ایم ایز کو ٹکٹوں کی کنفرمیشن دے دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات