نیب خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی میں مبینہ مالی بدعنوانی کی با قاعدہ تحقیقات شروع کردیں

منصوبے کی تحقیقات کے لیے نیب کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

جمعرات 5 اپریل 2018 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی میں مبینہ مالی بدعنوانی کی با قاعدہ تحقیقات شروع کردیں،منصوبے کی تحقیقات کے لئے نیب افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی میں مبینہ مالی بدعنوانی کی با قاعدہ تحقیقات شروع کردی،منصوبے کی تحقیقات کے لیے نیب کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،منصوبے کے حوالے سے سیکرٹری فارسٹ،چیف کنزرویٹر افیسر ریجن ون اور بلین ٹری سونامی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیب میں پیش ہوئے ،ڈی جی نیب اور تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں نے متعلقہ اہلکاروں اور افسران سے سوالات کئے،نیب نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا سے بلین ٹری منصوبہ سے متعلق معاشی دستاویزات مانگ لی،محکمہ جنگلات حکام نے نیب کو منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔