معروف سیاسی شخصیت سردارخالد محمود ڈوگرساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل

شہبازشریف نے پنجاب کے عوام سے ہمارے دور کی سہولتیں چھین لیں،عوام مسلم لیگ ق کو ووٹ دے کر نااہل و بددیانت حکمرانوں کو سرپرائز دیں گے،چودھری پرویزالٰہی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اپریل 2018 17:04

معروف سیاسی شخصیت سردارخالد محمود ڈوگرساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنماء چودھری پرویزالٰہی سے ساہیوال کی معروف سیاسی شخصیت سردار خالد محمود ڈوگر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پرسردار محمود ڈوگر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ترجمان ق لیگ کے مطابق ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو مصائب و مشکلات اور احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ سرپرائز دے گی جس کی عوامی خدمات کے منصوبے آج بھی جاری ہیں اور عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے، شہبازشریف نے پنجاب کی عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ غریب اور عام آدمی کو ہمارے دور میں دی گئی سہولتیں بھی چھین لیں۔

(جاری ہے)

پورے پنجاب کا پیسہ لاہور میں نمائشی منصوبوں پر خرچ کر دیا گیا، ہسپتالوں و تعلیمی اداروں سمیت ہر شعبہ میں برا حال ہے۔

اس بار عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ شریف خاندان کی کرپشن اور کمیشن کی داستانیں زبان زد عام، آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو جوق در جوق ووٹ دے کر ان نااہل، بددیانت اور جھوٹے حکمرانوں کو سرپرائز دیں گے۔اس موقع پر ملک حق نواز سنگلہ، ذوالفقار پپن، چودھری ذیشان سندھو، چودھری عرفان احسان، شیخ عمر، چودھری موسیٰ، قاضی احسان الحق بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :