ڈاکٹرعبدالقدیرکوامریکہ کےحوالے کرنےمیں کابینہ آڑے آگئی تھی،ظفراللہ جمالی

ڈاکٹرعبدالقدیر سےکہا اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں،پرویزمشرف کودوٹوک کہا اے کیوخان کو امریکہ کےحوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤںگا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اپریل 2018 16:59

ڈاکٹرعبدالقدیرکوامریکہ کےحوالے کرنےمیں کابینہ آڑے آگئی تھی،ظفراللہ ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی،ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں،پرویز مشرف سے بھی واضح کہا اے کیوخان کو امریکہ کےحوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کاخواہش مند تھا۔

(جاری ہے)

لیکن میں منع کردیا کہ ابھی توامریکی نوٹوں پربھی جارج واشنگٹن کی تصویر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پرویز مشرف کوکہا کہ پاکستانی نوٹوں ہرصرف بانی پاکستان قائداعظم کی ہی تصویر ہوسکتی ہے۔ میرظفراللہ جمالی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی۔ ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا کہ اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں۔ میں نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی خاطر ڈاکٹرعبدالقدیر کومعاف کردیں۔ اے کیو خان کوامریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ مشرف سے دوٹوک کہا کہ اگر اے کیوخان کو امریکہ کے حوالے کیا گیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا۔