نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

نوازشریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دورکرنے کاٹاسک شہبازشریف کودے دیا، ملاقات میں وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اپریل 2018 16:29

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال اورچوہدری نثارکے تحفظات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے آج جاتی امراء رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی صدرشہباز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل ، پارٹی امور سمیت چوہدری نثار کے تحفظات پربا چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار کامعاملہ مجھ پرچھوڑ دیں۔جس پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک وزیراعلیٰ پنجاب کو دے دیا ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف ملاقات میں وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں کے درمیان نگران سیٹ اپ کی تشکیل سیاسی مشاورت سے کرنے پراتفاق کیاگیا۔شہباز شریف نے نوازشریف کویقین دہانی کروائی کہ نگران سیٹ اپ کامعاملہ الیکشن کمیشن سے پہلے ہی طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔