پاکستانی آرمی چیف کی محنت رنگ لے آئی ، سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی 35 دن بعدوطن واپس پہنچ گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 5 اپریل 2018 14:17

پاکستانی آرمی چیف کی محنت رنگ لے آئی ، سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2018ء) سعودی عرب میں گزشتہ 35 دنوں سے پھنسے ہوئے پاکستانی شہری ندیم بلاآخر اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ ندیم 18سال سے سعودی عرب میں روزگار کے غرض سے مقیم تھا ۔ 35 دن پہلے ندیم کو ایک سعودی پولیس آفیسر نے بس میں سفر کرتے ہوئے روکا اور اس سے اقامہ مانگا۔ اقامہ نہ ہونے پر ندیم کو پولیس آفیسر نے گرفتار کر لیا تھا۔

اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر ایک آدمی نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

(جاری ہے)

جسکا پاکستانی حکام اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوری نوٹس لیا اور سعودی حکام سے اس پاکستانی کی رہائی کی درخواست کی اور اس کے گھر سے دستاویزات سعودی عرب بھیجیں تاکہ اسکی رہائی کی کاوارئی مکمل ہو سکے ۔ آج 35 دن بعد یہ پاکستانی اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے ۔ جس پر گھر والوں نے نہایت خوشی سے اسکا استقبال کیا اور پھولوں کی برسات کی ۔

ندیم کے آنے کی خوشی میں اسکی والدہ آبدید ہو گئیں کیونکہ وہ 18 سال بعد اپنے بیٹے سے ملک رہیں تھیں ۔فتح ندیم کے پُر تپاک استقبال کی ویڈیو ملاحظہ کریں :

متعلقہ عنوان :