نایاب ہرن کیس ، بالی وڈ کے دبنگ خان کو 5 سال قید کی سزا ، دس ہزار روپے جرمانہ

سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کیا گیا ، عدالت میں جذباتی مناظر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 اپریل 2018 13:52

نایاب ہرن کیس ، بالی وڈ کے دبنگ خان کو 5 سال قید کی سزا ، دس ہزار روپے ..
جودھ پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اپریل 2018ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نایاب ہرن کا شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نایاب ہرن کے شکار سے متعلق کیس کی سماعت جودھ پور کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے سلمان خان کو اس کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ سلمان خان کی سزا کا سنتے ہی ان کی بہنوں نے کمرہ عدالت میں ہی رونا شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ سلمان خان کے ساتھ موجود سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم کو عدالت نے آج صبح ہی کیس سے بری کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں وائلڈلائف پروٹیکشن ایکٹ کےسیکشن 51کےتحت مجرم قراردیاگیا۔ خیال رہے کہ 19 سال پُرانے اس کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا گیا تھا، سلمان خان نے 1998ء میں فلم ''ہم ساتھ ساتھ ہیں'' کی شوٹنگ کے دوران دو کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :