ن لیگ کے 15 ایم این اے پی ٹی آئی میں جانے کو تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 اپریل 2018 12:34

ن لیگ کے 15 ایم این اے پی ٹی آئی میں جانے کو تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 اپریل 2018ء) معروف صحافی چودھری غلام حسین کا  ہے کہ 15 اپریل سے پہلے مسلم لیگ ن کے مزید 15 ایم این اے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چودھری غلام حسین کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ ہر بات گھما پھرا کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر لے آتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ عمران خان ہی ہیں جو نواز شریف کی کرپشن قوم کے سامنے لائے ہیں۔چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔اور ن لیگ کے کئی رہنما اب پارٹی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔لیکن 15 اپریل سے پہلے مسلم لیگ ن کے موجودہ 15 ایم این اے ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔جب کہ 29 اپریل کو عمران خان کے جلسے میں ن لیگ کے بہت بڑے رہنما بھی پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کریں گے۔چودھری غلام حسین نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: