اگر میں کرکٹر نہ ہوتا تو فوجی ہی ہوتا، شاہد آفریدی کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

پاکستان میری عزت ہے اور میں اس ملک کا ایک سپاہی ہوں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 اپریل 2018 11:46

اگر میں کرکٹر نہ ہوتا تو فوجی ہی ہوتا، شاہد آفریدی کا بھارتی میڈیا کو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 اپریل 2018ء) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت مجھے آئی ایس آئی کا آدمی قرار دے رہی ہے لیکن اگر میں کرکٹر نہ ہوتا تومیں ایک فوجی ہی ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد  آفریدی نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال کو ’ہولناک اور پریشان کن‘ قرار دیاتھا۔

شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ نے بھارتی میڈیا،کھلاڑیوں اور حکمرانوں کو ایک نئی بحث میں مبتلا کر دیا۔بھارتی کھلاڑی اور اور بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کی کردار کشی کرنے میں ہر حد پار کر گئے اور شاہد آفریدی کے خلاف غلط ر پورٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا آدمی قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے اس طرح کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ تو اچھی بات ہے اگر میں آئی ایس آئی کا آدمی ہوں کیونکہ اگر میں کرکٹر نہ ہوتا تومیں ایک فوجی ہی ہوتا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے اور میری عزت ہے اور میں اس ملک کا ایک سپاہی ہوں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے میں ہمیشہ پہل کرتا ہے لیکن بھارتی میڈیا بھارت میں پاکستان کے خلاف اپنے لوگوں کو بھڑکاتا ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :