چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے آزاد جموں وکشمیرکے 29حلقہ جات کی انتخابی فہر ستوں میں نئے اندراج ، درستگی ، ترمیم اور فوت شدہ افراد کے ناموں کے اخراج کے عمل کیلئے شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 5 اپریل 2018 00:20

مظفر آباد ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے آزاد جموں وکشمیرکے 29حلقہ جات کی انتخابی فہرستہاء جو کہ عام انتخابات 2016 کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر تیار کی گئی تھیںمیں نئے اندراج ، درستگی ، ترمیم اور فوت شدہ افراد کے ناموں کے اخراج کے عمل کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق گھر گھر کی بنیاد پر انتخابی فہرستہاء میں ترمیم ، درستگی،اندراج و اخراج کا عمل مورخہ02-04-2018 سے شروع ہو کر 02-05-2018 تک جاری رہے گا۔ مورخہ03-05-2018 سے 13-05-2018 تک ابتدائی مسودہ تیار کیا جائے گاجبکہ مورخہ14-05-2018کوابتدائی مسودہ جات رجسٹریشن آفیسران کے دفاتر میں شائع کیئے جائیں گے۔مورخہ14-05-2018سے 23-05-2018 تک عوام الناس کی طرف سے انتخابی فہرستہاء پر اعتراضات ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس دائر کیئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

جن پر 24-05-2018 سے 03-06-2018 تک ریوائزنگ اتھارٹیز بعد از سماعت فیصلہ جات صادر کریں گے۔ مورخہ04-06-2018سے 13-06-2018 تک رجسٹریشن آفیسر ریوائزنگ اتھارٹیز کے فیصلہ جات کی روشنی میں انتخابی فہرستہاء میں درستگی کریں گے۔مورخہ14-06-2018سی23-06-2018تک انتخابی فہرستہاء کی نقولا ت تیار کی جائیں گی جبکہ 30-06-2018 کو نو تیار شدہ انتخابی فہرستہاء حتمی شکل میں شائع کر دی جائیں گی۔ جناب چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ/حکم کے مطابق انتخابی فہرستہاء کی تیار ی کا تمام عمل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں مکمل ہو گا جبکہ ڈویژنل کمشنر صاحبان اپنی اپنی سطح پر یہ سارا کام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان، رجسٹریشن آفیسران ان کے عملہ سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق مکمل کروائیں گے۔