نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ کو کمزور کرناہے ،شیخ رشید احمد

نواز شریف کا بیانیہ عوام کو زبانی یاد ہو اہے،اصل مسلم لیگ کبھی عدلیہ کے خلاف نہیں جا سکتی ،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی و ی سے گفتگو

بدھ 4 اپریل 2018 23:54

نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ کو کمزور کرناہے ،شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ کو کمزور کرناہے نواز شریف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں یہی میڈیا نواز شریف کو لے ڈوبے گا ملک کو نواز شریف جیسے لوگوں سے خطرہ ہے پورا یقین ہے کہ نواز شریف جیل چلا جائے گا گذشتہ روز نجی ٹی وی سے انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف آج کل میڈیا میڈیاکھیل رہے ہیں اور ان کو یہ خوب کھیلنے دیں ایک دن لوگ ان سے تنگ آ کر چینل بند کر دیں گے ۔

نواز شریف جانتے ہیں وہ کہاں جا رہے ہیں اصل مسلم لیگ کبھی عدلیہ کے خلاف نہیں جا سکتی۔ چارسال سوتا رہا اب جا کے ساری ترقیاتی کام شروع کیے یہ صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں نواز شریف کی پارٹی سردیوں میں بجلی دیتی ہے اور گرمیوں میں گیس دیتی ہے نواز شریف کا بیانیہ عوام کو زبانی یاد ہو اہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے دوران ان کو لوڈ شیڈنگ کا اتنا بڑا طمانچہ پڑے گا کہ دن میں تارے نظر آئیں گے۔

عوام کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ نواز شریف انقلابی رہنما بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر عربممالک کے اہم لوگ اسلام آباد آئے تا کہ نواز شریف کی سفارش کر سکیں۔ ہم ایک روایتی سیاستدان ہیں ،یہ لوگ پیسہ بنانے کے لئے سیاست میںآتے ہیں نواز شریف کی کیس کا فیصلہ 31 مئی سے پہلے آ جائے گا۔ نواز شریف جانتے ہیں کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔

اللہ کے حکم سے جیل جائیںگے ۔ نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ کو کمزور کرنا ہے۔ ملک کو نواز شریف جیسے لوگوں سے خطرہ ہے اور ان کا ثبوت بھی نکلے گا۔ عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاؤں گا دیکھنا چاہتا ہو ں کہ عوام چور کے ساتھ ہے کہ چوکیدار کے ساتھ۔ جومیڈیا آج نوازشریف کے ساتھ ہے وہی میڈیا نواز شریف کو لے ڈوبے گا۔