دیر آید درست آید، مریم نواز کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں،کارروائی دیکھ کے ہی شاید میاں صاحب کو پتہ چل جائے کہ انہیں کیوں نکالا، فواد چوہدری کا ردعمل

بدھ 4 اپریل 2018 23:54

دیر آید درست آید، مریم نواز کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں،کارروائی دیکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) دیر آید درست آید، مریم نواز کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں۔کارروائی دیکھ کے ہی شاید میاں صاحب کو پتہ چل جائے کہ انہیں کیوں نکالا۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی منظر عام پر لانے سے پہلے مریم بی بی سے پوچھ لیں کہ وہ واقعی ایسا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ انہوں نے جے آئی ٹی کی کارروائی سے متعلق ایسی خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے ان سے پوچھا تو یہ الٹے پاؤں بھاگ گئے۔نون لیگ عوام میں ایک تاثر بنانا اور عدالت میں برعکس مؤقف اپنانا چاہتی ہے۔احتساب عدالت کی کارروائی قوم کے سامنے نشر کی جائے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے تو پہلے دن مطالبہ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی پوری کارروائی منظر عام پر لائی جائے۔والیم ٹین کی تمام تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھی جائیں۔شریفوں کے احتساب کی کارروائی قوم کے سامنے کھولی جائے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے ہیں۔