معاشرے اور نظام حکومت کی اصلاح کے بغیر حقیقی اورپائیدار تبدیلی ممکن نہیں،حافظ نعیم الرحمن

انتخابات اپنی دعوت کو پھیلانے کا ذریعہ ہیں، ضروری لوگوں کے ذہنوں کی آبیاری اور تربیت کرکے تنظیم میں شامل کیا جائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

بدھ 4 اپریل 2018 23:54

معاشرے اور نظام حکومت کی اصلاح کے بغیر حقیقی اورپائیدار تبدیلی ممکن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) انتخابات اپنی دعوت کو پھیلانے کا ذریعہ ہیں، ضروری ہے کہ لوگوں کے ذہنوں کی آبیاری کی جائے اور تربیت کرکے تنظیم میں شامل کیا جائے ،معاشرے اور نظام حکومت کی اصلاح کے بغیر حقیقی اورپائیدار تبدیلی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ارقم اسلامک سینٹر میں مرکز اور صوبے کے تعاون سے دو روزہ تربیت گاہ بعنوان ’’تبدیلی امامت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوت نافذ حاصل کرنا اور اسکے ذریعے اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اور انقلاب امامت کی راہ ہموار کرنا ہمارا کام ہے، انتخاب ہمارا جمہوری راستہ ہے اور ہمارے دستور کا حصہ ہے کہ ہم زمین پر پُر امن طریقے سے ذہنوں کو بدل کر اقامت دین کی جدو جہد کریں گے ۔

(جاری ہے)

ضروری ہے کہ اسمبلیوں میں خیر کی قوتوںکو لانے اور سکیولر اور لبرل قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے ۔

ہماری جملہ سرگرمیاں کا مقصد عوام الناس کی خدمت کر نا صالح اور دیانتدار قیادت کو متعارف کرانا ہے۔ امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے کوشش جماعت اسلامی کا مشن ہی-خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عطیہ نثار ناظمہ صوبہ سندھ نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا غم ہمارا غم ہے، آج پستی کی وجہ ہماری ایمانی کمزوری اور دنیا میں مگن ہو جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مربوط اور مسلسل جدوجہد کرکے امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے جان و مال کی قر بانی دینا ہوگی۔

ناظمہ کراچی اسماسفیر نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہاانتخابات سے قبل شناختی کارڈ اور انتخابی فہرستوں میں ناموں کا اندراج کروائیں ، ہر یوسی تین ہزار ووٹر بنانے کاحدف پورا کریں۔ نائب ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے انتخابی حکمت ِ عملی اور تیاریوں کے حوالے سے ورکشاپ کرواتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نوجوان اور خواتین کا ووٹ کلیدی حیثیت رکھے گا۔ مرکزی میڈیا سیل کی نگراں عالیہ منصور نے الیکشن کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر کرنے کے کام کے حوالے سے بریفنگ اور پریزینٹیشن دی ۔#

متعلقہ عنوان :