Live Updates

پاکستانی ڈراموں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، تحریک انصاف میدان میں اتر آئی

تحریک انصاف نے ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 اپریل 2018 23:02

پاکستانی ڈراموں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، تحریک انصاف میدان میں اتر ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء ) :پاکستانی ڈراموں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، تحریک انصاف میدان میں اتر آئی ۔ تحریک انصاف نے ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک دور تھا جب پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری ایک تربیت گاہ کی حیثیت رکھتی تھی جس میں معاشرتی مسائل کو بنیاد بنا کر انکے حل بھی تجویز کئیے جاتے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ پرائم ٹائم میں خاندان کے خاندان ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیتے تھے اور اسی وقت میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایسے ایسے شاہکار تخلیق کئیے جو آج تک ہمارا اثاثہ ہیں مگر بھارتی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی یلغار نے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو بھی گمراہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بھی بھارتی رنگ میں رنگ کر سطحی قسم کا مواد دکھانے لگ گیا۔

پاکستانی ڈراموں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، تحریک انصاف میدان میں اتر آئی ۔ تحریک انصاف نے ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروا دی گئی۔ تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت کو اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونےو الے ڈراموں میں ’طلاق‘ کے لفظ پر پابندی عائد کرے، کیونکہ لفظ’طلاق‘کےاستعمال سے ہمارے معاشرے میں برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان الفاظ کو اسلام میں ناپسند کیا جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات