تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصولی کیس، سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے،

نادرا ایک ہفتے میں تارکین وطن کیلئے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی تفصیلات پیش کرے،چیف جسٹس

بدھ 4 اپریل 2018 23:23

تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصولی کیس، سمندر پار پاکستانیوں ..
اسلام آباد ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ ( نائیکوپ ) کے اجراء پر زائد فیس کی وصولی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے، نادرا ایک ہفتے میں تارکین وطن کیلئے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی تفصیلات پیش کرے ۔

(جاری ہے)

بد ھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی ، اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے پییش ہوکر عدالت کو بتایا کہ حکومت نے نائیکوپ کارڈز کی فیس کم کرنے کی منظوری دیدی ہے، چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کوریلیف ملتا نظر آنا چاہیے، جوملک کیلئے وسیع زرمبادلہ بھیجتے ہیں ، چیرمین نادرا عثمان مبین نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری واپس نادرا کو موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی سمری واپس آئے گی عملدرآمد کریں گے،جس پر عدالت نے ا ن کو ہدایت کی کہ تارکین وطن کی شناختی کارڈ فیسوں میں کی گئی کمی کی تفصیلات آئندہ سماعت پرعدالت کو پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :