Live Updates

سپریم کور ٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس نمٹادیا

بدھ 4 اپریل 2018 23:22

سپریم کور ٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت ..
اسلام آباد ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) سپریم کور ٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس نمٹادیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزارکی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کیخلاف یہ درخواست 2014ء میں دائر کی گئی تھی اب بہت وقت گزرچکا ،چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ یہ معاملہ اب بھی زندہ ہی ،جس پر درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ میرا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کے باعث نمٹادی واضح رہے کہ یہ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دی گئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات