کشمیر میں بھارتی بربریت ؛وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل شام اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 اپریل 2018 22:42

کشمیر میں بھارتی بربریت ؛وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل شام اہم ترین ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء ):کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت نے تمام حدود تجاوز کر لیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل شام پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جارحیت کی تمام حدید پار کر لیں ۔بھارتی فوج کی بربریت نئی اور خونی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے دن سے ہی کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کی ہے ۔

کشمیر کی تازہ صورتحال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل شام پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔وزیراعظم پریس کانفرنس میں ملکی سیاسی وسلامتی کی صورتحال پربات کریں گے۔وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی آیندہ کی حکمت عملی پر بات کرینگے۔