پیپلز پارٹی سیاست عبادت خدمت سمجھ کرکررہی ہے نواز لیگ نے سیاست کو کاروبار بنادیا ہے ، لطیف کھوسہ

نوازشریف کہتے پھرتے ہیں انہیں کیوں نکالا انہیں پیپلز پارٹی نے تو اقتدار سے باہر نہیں کیا ، انہیں ایوان سے ان کی کرپشن نے باہر نکالا،سابق گورنر پنجاب

بدھ 4 اپریل 2018 22:16

پیپلز پارٹی سیاست عبادت خدمت سمجھ کرکررہی ہے نواز لیگ نے سیاست کو کاروبار ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاست عبادت خدمت سمجھ کرکررہی ہے نواز لیگ نے سیاست کو کاروبار بنادیا ہے اور پھر نوازشریف کہتا پھرتا ہے کہ اسے کیوں نکالااسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے تو اقتدار سے باہر نہیں کیا اسے ایوان سے دھکے دے کر اس کی کرپشن نے باہر نکالاوہ بھی اس کے اپنی پارٹی کے دوراقتدار میں آج بھی نواز شریف اور اس کے خاندان کو وزیر اعظم والے شاہانہ پروٹول دستیاب ہے ایسا قانونی دہرے معیار کے زمرے میں آتا ہے اسے تو اس وقت قید میں ونا چاہئیے امیر غریب کا یکساں محسابہ ہونا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

ادیڈوکیٹ شفیع محمد چانڈیوکی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کی حکومت میں اداروں میں ٹکرائو کا راج ہے جب کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کی پاسداری کی حدود میںداروں اور پاک فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔طالبانائزیشن،کلاشنکوف کلچر اور منشیات جیسی لعنت کو سابق آمر ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے متعارف کرایا اب وہ ہی طالبان ملکی وحدت کے خلاف ہیں افواج پاکستان نیدہشت گردی کے نیٹ ورک کو کمزور کرکے ان کے سربراہان کو نیست ونابود کرنے میں جانوں کا نزرانہ دے رہے ہیں انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔