عدلیہ کا احترام اداروںکے تحفظ کیا جائے ،پیپلز پارٹی عدلیہ اور قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی،راجہ پرویز اشرف

اقوام متحدہ کی کشمیر مسئلے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا تھا، پریس کانفرنس

بدھ 4 اپریل 2018 22:16

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام اداروںکے تحفظ کیا جائے پیپلز پارٹی عدلیہ اور قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ اقوام متحدہ کی کشمیر مسئلے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا تھا آج بھی پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کی رہائشگاہ خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرعی پانی کی قلت قومی ملکی سطح کا مسئلہ ہے دریائوں میں پانی نہیں ہے ارسا اس مسئلے کو حل کرے گی جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

زرعی پانی کے بحران کے سبب سندھ، جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایک جیسی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت راگ الاپ رہی ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور خادم شریف کہتے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوتو ان کا نام بل دینا ہے اب خادم شریف کو خود ہی اپنا نام تبدیل کرلینا چاہئیے۔نواز لیگ کی جھوٹ کی سیاست کا پول اب وہ خود ہی کھول رہے ہیں نواز شریف اپنی ہی حکومت میں خود کو کیوں نکالا کی راگنی خود گارہا ہے۔

پوچھے گئے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ جس طرح خاقان عباسی ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم بنے ہیں اسی طرح سینٹ چیئرمین منتخب ہوا ہے وہ مقدس پارلیمان کے سربراہ ہیں کے خلاف وزیر اعظم کو ایسے الفاظ ادا نہیں کرنے چاہئیں خاقان عباسی اب نواز لیگ کے نہیں پوری قوم پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اگر وہ نواز لیگ پارٹی کے ہیں تو وزیر اعظم شپ سے مستعفیٰ ہوکر ایسی زبان استعمال کریں آج جو وہ بورہے ہیں کل انہیں ہی کاٹنا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی اچھی پوزیشن والی بات نہیں ہے کمزوریاں۔خامیاںدور کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر ہوگا ۔نیب کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب اورسیاسی مخالفین کی انتقامی کاروائیوں کا ڈکٹیٹر آمر حکمرانوں کے دور سے سامنا کرتے آئے ہیں پیپلز پارٹی والے جانوں کا نزرانہ دے کر ملکی وحدت سرحدوں قومی اداروں کو تحفظ فراہم کیا ہے نواز شریف نے آج تک قیدو بند کی صعوبت تک کا دور سے بھی نظارہ نہیں کیا ہے نام سن کر خوفذدہ ہوگیا ہے کہ اگر عدالت عظمیٰ نے انہیں سزا دے دی تو ان کا کیا ہوگا۔۔