میجر (ر)ظفر اللہ اور مصباح ظفر کی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری سے ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

حکومت کی ڈنگ ٹپائوپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے : اعجازاحمد چوہدری عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مگر حکومت انہیںریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کررہی ، حکمران جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں

بدھ 4 اپریل 2018 21:32

میجر (ر)ظفر اللہ اور مصباح ظفر کی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈنگ ٹپائوپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے، چار برس گزر جانے کے باوجود عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملا،حکمرانوں کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجا ئے مزید اضافہ ہو ا ہے جو کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں کے منہ پرزوردار طمانچہ ہے ، کرپٹ نواز شریف ابھی بھی جلسوں میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کر دئیے ہیںانہیں قوم سے بار بار جھوٹ بولنے پر شرم آنی چائیے، بجلی کے بلوں میں بلاوجہ اضافہ کر دیاگیا ہے ۔

وہ گز شتہ روز میجر (ر)ظفر اللہ اور مصباح ظفر کی پارٹی میں شمولیت اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نذر محمد گوندل ،سعیدخان میو سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے ا س موقع پر ڈاکٹر سیمی بخاری ، ایوب خان میو ، صادقہ آپا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہعوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مگر حکومت انہیںریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کررہی ، حکمران جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ہے ، وہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں،غربت اور بے روزگاری میںمسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی جبکہچند خاندانوں او ر ان کی اولادیں ملکی وسائل پرقابض ہیں،حکمرانوں کے شہزادے اور شہزادیاں عوامی مال پرعیاشیاں کر رہے ہیںجبکہ غریب عوام خودکشیاں کر نے پر مجبور ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی قوم کے لیے آخری امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں‘ تحر یک انصاف ملک سے کرپٹ نظام، کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔