میاں صاحب! آپ سے صلح نہیں ہوسکتی، جنگ رہے گی،آصف زرداری

آپ نےہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا،میاں صاحب آپ سیاست چھوڑدیں،میاں صاحب ! یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں بلکہ آراوالیکشن تھا،پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں۔ ذوالفقار بھٹو کی 39ویں برسی پرخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 اپریل 2018 19:15

میاں صاحب! آپ سے صلح نہیں ہوسکتی، جنگ رہے گی،آصف زرداری
گڑھی خدابخش(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب! آپ سے صلح نہیں ہوسکتی،آپ سے جنگ رہے گی،آپ نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا،میاں صاحب آپ سیاست چھوڑدیں،میاں صاحب ! یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں بلکہ آراوالیکشن تھا،پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 39ویں برسی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سورج چاند رہے گابھٹو تیرا نام رہے گا۔

میاں صاحب ! یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں بلکہ آراوالیکشن تھا۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ آراوالیکشن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں۔میاں صاحب نے لاہورمیں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی۔زرداری نے کہاکہ میاں صاحب میں برداشت کی طاقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ حکومت بھی خود کرتے ہیں اور اپوزیشن بھی خود کرتے ہیں۔حکومت ان کی اپنی ہے پھر تنقید بھی کرتے ہیں۔

بلوچستان میں ان کی حکومت نہیں ہے۔یہ میں نے پہلے ہی موچی گیٹ میں کہہ دیا تھا۔میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ شپ نہیں لینے دیں گے۔پہلے مانے نہیں بعد میں دیکھ لیا۔ہم جمہوریت کوبلوچستان میں لے کرگئے ہیں۔کیونکہ بلوچستان کوماں باپ کی ضرورت ہے۔کیونکہ بلوچستان میں ان کی بے وقوفیوں کے باعث آگ لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب آپ نے 40سال سے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیاکیا؟ ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔اب ہم نے فیصلہ کیا کہ آپ سے صلح نہیں ہوسکتی،آپ سے جنگ رہے گی۔کیونکہ آپ سیاسی شہنشاہ ہیں۔میاں صاحب آپ سیاست چھوڑدیں، پیپلزپارٹی آپ کوگھربھیج کررہے گی۔