عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اورلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے مابین کے پی آئی سی پراجیکٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے

بدھ 4 اپریل 2018 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اورلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے مابین کے پی آئی سی (خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج) پراجیکٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔یہ پراجیکٹ LUMS اور گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا کے تعاون سے خیبرپختونخوا نوجوانوں کے روزگارکی ترقی کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان ،ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس پروفیسرڈاکٹر ظہور الحق اورڈائریکٹر آئی بی ایل پروفیسر ڈاکٹرقادر بخش بلوچ بھی موجود تھے۔اس یاداشت کے تحت IBL کے تین فیکلٹی ممبران لیکچرر بسمہ جاوید،شہناز صاحب زادہ اور شیراز فیروز پہلے ہی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ جو IBL کی فیکلٹی کو مزید تربیت دینگے۔

متعلقہ عنوان :