شہباز شریف نے نواز شریف کے نظریے کو پامال کرنا شروع کر دیا

پارٹی صدر بننے کے بعد شہباز شریف نے اداروں سے تصادم کی پالیسی کو مسترد کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 اپریل 2018 18:36

شہباز شریف نے نواز شریف کے نظریے کو پامال کرنا شروع کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے حالیہ صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ہی بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نظریے کو پامال کرنا شروع کر دیا۔پارٹی صدر بننے کے بعد شہباز شریف نے اداروں سے تصادم کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق جب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدلیہ کی جانب سے نا اہل کیا گیا ہے ،سابق وزیر اعظم نے اداروں کے ساتھ تصادم کو بطور نظریہ اپنا لیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ہر جلسے اور تقریر میں مقتدر اداروں بالخصوص عدلیہ کو نشانہ بنانے سے نہیں چوکتے۔سابق وزیر اعظم کے اس نظریے کو انہی کی صاحبزادی مریم نواز آگے لے کر چل رہی ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حالیہ صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ہی بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نظریے کو پامال کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر بننے کے بعد شہباز شریف نے اداروں سے تصادم کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے شروع کر دئیے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی نیب کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی تمام اداروں کو مل کر چلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔سیاسی تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف اور انکے نظریے سے راہیں جدا کر لی ہیں۔