سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ 8 اپریل کو لاہور میں ہوگی

اہم حکومتی شخصیات ، مسلح افواج کے سربراہان، ریٹائرڈ فوجی افسران اور سیاسی رہنمائوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے

بدھ 4 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2018ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر راحیل کی دعوت ولیمہ 8اپریل کو لاہور میں ہو گی، جس میں شرکت کیلئے دعوت نامے اہم حکومتی شخصیات ، مسلح افواج کے سربراہان، ریٹائرڈ فوجی افسران اور بعض سیاسی رہنما?ں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دعوت ولیمہ 8 اپریل کو لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ جس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ فوج کے سینئر افسران اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے علاوہ سیاسی رہنمائوں اور قریبی دوستوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :