Live Updates

پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 اپریل 2018 12:56

پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پنجاب میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ق یا عوامی تحریک سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہناہے کہ انتخابی اتحاد سے بعض معاملات کنٹرول سے باہر ہو جاتے ہیں، اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں تو پارٹی ڈسپلن برقرار رہتا ہے لیکن اگر اتحادی الائنس سے الیکشن لڑیں تو بہت سی چیزوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات