موسم گرما کی آمد آمد ، لاہور میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رکشے متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 اپریل 2018 11:52

موسم گرما کی آمد آمد ، لاہور میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رکشے متعارف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اپریل 2018ء) : موسم گرما کی آمد آمد ہے اور شہری ابھی سے ہی پسینوں میں شرابور شہر کی بے ہنگم ٹریفک سے گزرتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کے سفر کو آسان اور پُر سکون بنانے کے لیے لاہور میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رکشے متعارف کروادئے گئے ہیں۔ اس رکشے کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔ وہ افراد جو 2 لاکھ کی ادائیگی نہیں کر سکتے ان کے لیے آسان اقساط کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ رکشے ایک مقامی رکشہ ساز کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :