قیامت خیز گرمی کے موسم میں سعودی عرب میں برفباری

بدھ 4 اپریل 2018 10:00

قیامت خیز گرمی کے موسم میں سعودی عرب میں برفباری
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) سعودی عرب کے علاقے عسیر کے نواحی قصبے بیحان کے مرکز بلاحمر میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری سے علاقے کو سفید چادر نے اوڑھ لی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق عسیر کے نواحی قصبے بیحان کے مرکز بللحمر برف باری سے علاقے کو سفید چادر نے اوڑھا دی جبکہ ابھا کے شمالی علاقو ں میں بھی بارش اور ژالہ باری نے ریکارڈ قائم کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طائف کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار جبکہ کچھ قصبوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ جنوبی طائف میں شدید ژالہ باری سے پہاڑی سلسلے برف کا منظر پیش کررہے ہیں۔ عسیر میں ہونے والی معمولی برف باری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیاہے۔

متعلقہ عنوان :