سیاست میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں سیاست ،ممنون حسین

منجمد علم اور سائنس کا نام نہیں تبدیلی اور اتار چڑھائو سیاست کا حصہ ہیں،منتخب نمائندوں کو صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے موثر حکمت عملی اپنا کر ترجیحی اقدامات اٹھانے چاہئیں ْبلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی عناصر ملوث ہیں جو پاکستان کے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوششیں کررہے ہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید تحقیق پر مبنی علوم کی ترویج ضروری ہے،گورنر بلوچستان کے عشائیہ سے خطاب

منگل 3 اپریل 2018 23:17

سیاست میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں سیاست ،ممنون حسین
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں سیاست منجمد علم اور سائنس کا نام نہیں تبدیلی اور اتار چڑھائو سیاست کا حصہ ہیںمنتخب نمائندوں کو صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے موثر حکمت عملی اپنا کر ترجیحی اقدامات اٹھانے چاہئے بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی عناصر ملوث ہیں جو پاکستان کے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوششیں کررہے ہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید تحقیق پر مبنی علوم کی ترویج ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر مملکت نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو چاہئے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے موثر پلاننگ کریں تاکہ لوگوں کو ترقی کے نئے مواقع مل سکیں انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان میں مزید نئے شہروں کو آباد کرنے کے لئے حکمت عملی واضح کی جائے تاکہ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بھی سہولتوں کی فراہمی میسر کر سکے صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں دشمن طاقتیں پاکستان میں ترقی کے سفر کو روکنے کے لئے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہیں صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جدید تحقیق پر مبنی علوم کی ترویج پر خصوصی توجہ دی جائے خاص طورپر خواتین کو ابتدائی تعلیم ے شعبہ میں مزید بااختیار بنانے سے ملک میں معاشی طورپر خواتین کو مستحکم بنایا جاسکے گا عشائیے سے خطاب میں صدر مملکت نے بلوچستان میں پانی کے ذخائر محفوظ بنانے کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیر جدید علوم کے فروغ اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا عشائیے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو گورنر بلوچستانہ محمد خان اچکزئی صوبائی وزراء ‘ اراکین اسمبلی ‘ عمائدین اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :