وزیراعلیٰ پنجاب کا سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

مقتول صحافی ذیشان بٹ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا :شہبازشریف

منگل 3 اپریل 2018 23:17

وزیراعلیٰ پنجاب کا سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے صحافی ذیشان بٹ کے قتل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے -وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ مقتول صحافی ذیشان بٹ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا -وزیراعلی نے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے واقعہ کے بارے میں انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہی- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف فوری طورپر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی-مقتول کے خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے - وزیر اعلی نے کہا کہ میں اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔