آرمی چیف نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی کو رہا کروا لیا

منگل 3 اپریل 2018 23:17

آرمی چیف نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی کو رہا کروا لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) سعودی عرب ریاض میں مقیم ایک پاکستان کی پکار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لبیک، کراچی کے رہائشی ندیم کو سعودی عرب میں شناختی دستاویزات گم ہونے کی وجہ سے ریاض پولیس نے جیل میں رکھا تھا۔

(جاری ہے)

محمد ندیم کے دوست نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے اپنے دوست کی مدد کیلئے درخواست کی،آرمی چیف کے تعاون سے محمد ندیم کو جیل میں درکار شناختی دستاویزات فراہم کئے گئے محمد ندیم کو شناختی دستاویزات کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ محمد ندیم جمعے کو پاکستانآئیں گے۔

متعلقہ عنوان :