وہاڑی میں تعینات ایس ایچ او نے پوری پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا

ڈسٹرک وہاڑی کے تھانہ کرم پور تحصیل میلسی میں تعینات ایس ایچ او ایمانداری کی مثال بن گیا،سادہ طرز زندگی تمام پولیس والوں اور شہریوں کے لیے مثال بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 اپریل 2018 22:40

وہاڑی میں تعینات ایس ایچ او نے پوری پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا
وہاڑی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03اپریل 2018ء):وہاڑی میں تعینات ایس ایچ او منشا آفتاب نے پوری پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ڈسٹرک وہاڑی کے تھانہ کرم پور تحصیل میلسی میں تعینات ایس ایچ او ایمانداری کی مثال بن گیا،سادہ طرز زندگی تمام پولیس والوں اور شہریوں کے لیے مثال بن گیا۔تفصیلات کے مطابق جب بھی ہمارے زبان پر پنجاب پولیس کا نام آتا ہے تو ہمارے ذہئن میں پنجاب پولیس کا ایک انتہائی منفی سا خاکہ ابھرتا ہے۔

جس میں رشوت ستانی ، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدتمیزی نمایاں نظر آتی ہے لیکن اسی پولیس میں بہت سے افسران ایسے بھی ہیں جن کی ایمانداری زبان زد عام ہیں اور انہی میں سے ایک ایس ایچ او منشا بٹ ہیں۔وہاڑی میں تعینات ایس ایچ او منشا آفتاب نے پوری پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرک وہاڑی کے تھانہ کرم پور تحصیل میلسی میں تعینات ایس ایچ او ایمانداری کی مثال بن گیا،سادہ طرز زندگی تمام پولیس والوں اور شہریوں کے لیے مثال بن گیا۔

منشا بٹ اپنی نجی زندگی میں اسقدر سادہ ہیں کہ ڈیوٹی اوقات کے علاوہ کبھی پولیس کی وردی میں باہر نہیں لکلے ۔وہ عام شہریوں کے ساتھ گھلتے ملتے ہیں اور انکا اپنے ماتحت افسران کے ساتھ سلوک بھی مثالی ہے۔رشوت ستانی کا انکی زندگی میں کوئی کام نہیں انکا کہنا ہے کہ جتنے انکے وسائل ہیں وہ اسی سے خوش ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ منشا بٹ نہ صرف پولیس والوں بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی شاندار اور روشن مثال ہیں۔قوم کے اس فرض شناس سپوت کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں۔