وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی

منگل 3 اپریل 2018 22:46

وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ  اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) پنجاب کے وزیررانا ثناء اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیر قانون کو یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے کی طرف سے تحفے میں دی گئی اور وزیر قانون اس پر ملک بھر میں سفر کرتے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ نا ن کسٹم پیڈ اور محکمہ ایکسائز میں نان رجسٹرڈ گاڑی لے کر ملک بھر میں گھومتے رہے ہیں۔

یہ ’’ پجارو ‘‘ رانا ثنائ اللہ کئی سالوں سے استعمال کررہے ہیں۔ یہ گاڑی رانا ثنائ اللہ کو مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے نے تحفے میں دی تھی۔ ایم پی اے نے اتنا قیمتی تحفی کیوں دیا اور اس کے عوض رانا ثنائ اللہ خاں سے کیا کام لیا اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنائ اللہ خاں کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ایک مقامی جریدے کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیاہے جبکہ رانا ثنائ اللہ خاں یا انکے ترجمان کی طرف سے اس کی تردید بھی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ اس نان کسٹم پیڈ گاڑی پر ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرتے رہے ہیں۔ فیصل آباد اور لاہور کا سفر کرتے رہے ہیں۔ گاڑی کے نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کے باوجود کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ان سے پوچھ گچھ کی اور نہ سکیورٹی اداروں نے ہی اس کا نوتس لیا۔ نان رجسٹرڈ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر پھرتی رہی اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اس کو چیک نہ کرسکی۔

رانا ثنائ اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے پر اداروں کی ’’اعلیٰ‘‘ کارکردگی تو سامنے آئی ہی ہے جبکہ خود قانون کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے قانون کے وزیر کا قانون کا احترام کرنے کا ثبوت بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثنائ اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر صوبائی اور وفاقی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔