آرمی چیف نے ایک بار پر قوم کے دل جیت لیے

سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی کی مدد کر کے اسکو رہا کروا لیا، اہل خانہ خوشی سے نہال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 اپریل 2018 22:23

آرمی چیف نے ایک بار پر قوم کے دل جیت لیے
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03اپریل 2018ء):آرمی چیف نے ایک بار پر قوم کے دل جیت لیے ۔سعودی عرب میں گرفتار پاکستانی کی مدد کر کے اسکو رہا کروا لیا۔ محمد ندیم رہائی پا کر جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے،ہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری محمد ندیم روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا کہ اسکا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ گم ہو گیا تھا ۔

شناختی دستاویزات کے گم ہو جانے پر سعودی پولیس نے محمد ندیم کو گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد ندیم کے دوستوں نے جیل سے محمد ندیم کی مدد کی اپیل کی تھی ۔جس پر نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف نے ندیم کو شناختی دستاویزات جلد سے جلد فراہم کر نے کا حکم دیا تھا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے حکم پر پاکستانی شہری کو دستاویزات مہیا کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد محمد ندیم کو رہائی نصیب ہوئی ہے۔پاکستانی شہری جمعہ کو پاکستان واپس پہنچے گا۔محمد ندیم کی رہائی کی خبر سنتے ہی اسکے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے ۔اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔