عوام ووٹ کااندراج یقینی بنائیں، خواتین ،نوجوان 2018ء کے انتخابات میں جمہوری کردار کو ووٹ کے ذریعے ادا کرنے پر توجہ دیں، چیف الیکشن کمشنر

منگل 3 اپریل 2018 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے عوام سے ایک بار پھر اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور نوجوان 2018ء کے عام انتخابات میں اپنے جمہوری کردار کو ووٹ کے ذریعے ادا کرنے پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے عوام سے ایک بار پھر اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوان 2018ء کے عام انتخابات میں اپنے جمہوری کردار کو ووٹ کے ذریعے ادا کرنے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ غیر حتمی انتخابی فہرستیں 24 اپریل تک ڈسپلے مراکز پر آویزاں رہیں گی۔ عوام ان انتخابی فہرستوں میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تازہ ترین صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔