عوام اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنائیں، خواتین اور نوجوان 2018ء کے عام انتخابات میں اپنے جمہوری کردار کو ووٹ کے ذریعے ادا کرنے پر توجہ دیں، چیف الیکشن کمشنر

منگل 3 اپریل 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنائیں، خواتین اور نوجوان 2018ء کے عام انتخابات میں اپنے جمہوری کردار کو ووٹ کے ذریعے ادا کرنے پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق غیر حتمی انتخابی فہرستیں 24 اپریل تک ڈسپلے مراکز پر آویزاں رہیں گی۔ عوام ان انتخابی فہرستوں میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تازہ ترین صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔