وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

ابوظہبی ، جعلی وٹس ایپ میسجز پر1 ملین درہم جرمانے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 15:28

وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) ابوظہبی پولیس نے عوام کو سوشل میڈیا ایپلیکشنز پر دھوکہ دہی پر مبنی میسجز سے متعلق خبردار کر دیا۔ مثال کے طور پر وٹس ایپ جو کہ ایک بھروسہ مند اپیلیکشن تصور کی جاتی ہے پر بھی صارفین کی ذاتی معلومات کے چوری ہو رہی ہیں جن میں صارفین کا نام ، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر کے علاوہ دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں اور ان معلومات کے چوری ہونے سے صارفین کو کافی مسائل کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

پولیس نے تمام صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی محسوس ہو کہ انکی ذاتی معلومات کا غلط استعمال ہو رہا ہے تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں تاکہ آپکی معلومات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے اور معلومات چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وٹس ایپ یا پھر دیگر ویب سائٹس پر پر اگر انھیں کوئی انجان شخص کوئی لنک بھیجے تو اسے تب تک نہ کھولیں جب تک آپ لنک بھجنے والے کو جانتے نہ ہوں ۔

اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے صارفین کو اپنے اکاونٹس کی ذاتی انفارمیشن کسی بھی غیر محفوظ ویب سائٹ پر شئیر کرنے سے منع کیا ہے ۔ سائبر کرائم قوانین کے مطابق اگر کوئی بھی شخص غیر قانونی طریقے سے جعلی نام استعمال کرتے ہوئے یا پھر موبائل ایپلیکشنز ڈیٹا کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسے چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 1 سے 3 سال جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ 250،000 درہم سے 1 ملین درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :