ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کے چھاپے،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹ سربمہر، مقدمات درج

منگل 3 اپریل 2018 14:37

شیخوپورہ۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد عبدالستار اور چیف انسٹرکٹر محمد ذوالفقار اعوان نے بمعہ عملہ سول ڈیفنس کے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر ، پٹرول ایجنسیز،سی این جی پمپ اور کمرشل ادارہ جات کے خلاف سول ڈیفنس سپیشل پاور رول نمبر09 کے تحت بسمہ اللہ ایل پی جی گیس سنٹر لاہور روڑ ، ساجد ایل پی جی گیس سنٹرلاہور روڑ، ایم اے انٹرنیشنل سی این جی لاہور روڑ، میاں سروس اسٹیشن ایل پی جیگیس سنٹرنظام پورہ وانڈالہ دیال شاہ، احمد سنز ربڑفیکٹری ونڈالہ دیال شاہ، غلام قادرایل پی جی گیس سنٹرونڈالہ روڑ بائی پاس چوک، خان ایل پی جی گیس سنٹرونڈالہ روڑ بائی پاس چوک، المکہ آئل ایجنسی/ منی پمپ و نڈالہ روڑ بائی پاس چوک،ظہیر ایل پی جی گیس سنٹر راجپوت ٹائون ونڈالہ روڑ، پاکستان پاوڈرکوٹنگ راجپوت ٹائون ونڈالہ روڑ،ڈیسنٹ کینوس راجپوت ٹائون ونڈالہ روڑ،خان ایل پی جیگیس سنٹر مصطفی آباد ونڈالہ دیال شاہ،سنی سفیان ایل پی جی گیس سنٹر لاہور روڑبدوپلی سٹاپ اور عثمان آئل ایجنسی/ منی پمپ ونڈالہ دیال شاہ کے چالان مرتب کر کے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :