فیض آباد دھرنا کیس ، خادم رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 اپریل 2018 13:48

فیض آباد دھرنا کیس ، خادم رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) : فیض آباد دھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عدم حاضری پر مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ دیگر افراد میں پیر افضل قادری ، عنایت اللہ اور شیخ اظہرشامل ہیں۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دیے جانے پر طلبی کا نوٹس تھانہ نواں کوٹ اور عدالت کے باہر چسپاں کر دیا گیاہے۔