شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 اپریل 2018 12:11

شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03اپریل۔2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں، اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :