صومالیہ میں امریکی فضائی کاررورائی ،الشباب کے پانچ جنگجو ہلاک

کارروائی صومالیہ کی حکومت سے رابطے میں رہ کر کی گئی،حملے میں جنگجوئوں کے زیراستعمال گاڑی بھی تباہ

منگل 3 اپریل 2018 11:49

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) امریکی فوج نے افریقی ملک صومالیہ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران الشباب گروپ کے پانچ شدت پسند ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقا میں امریکی فوج(افریکا) کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ حملہ وسطی صومالیہ میں البور شہر میں کیاگیا جو دارالحکومت موغادیشو کے قریب واقع ہے۔

صومالیہ میں کیے جانے والے زیادہ تر فضائی حملے اس خطے میں کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے الشباب کے جنگجوؤں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تاہم الشباب کی طرف سے اس کارروائی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔افریکام نے اٴْن افراد کی شناخت نہیں بتائی جنھیں گزشتہ روز ہدف بنایا گیا۔ لیکن بتایا ہے کہ یہ کارروائی صومالیہ کی وفاقی حکومت سے رابطے میں رہ کر کی گئی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارروائی کیدوران ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔امریکا کی جانب سے اس سال صومالیہ میں کی جانے والی یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی۔ اب تک کٴْل 17 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :