امریکا نے ملی مسلم لیگ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا

لشکر طیبہ نے نام تبدیل کرنے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی-امریکی محکمہ خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 اپریل 2018 11:04

امریکا نے ملی مسلم لیگ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03اپریل۔2018ء) امریکا نے ملی مسلم لیگ کودہشت گرد قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ یہ تنظیم لشکر طیبہ کا ہی مختلف نام ہے،لشکر طیبہ کسی بھی نام سے آئے ہم سے نہیں چھپ سکتی۔امریکا نے ملی مسلم لیگ کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم پر مالی پابندیا ں عائد کردی گئی ہیں اور کسی بھی امریکی شہری کو ان گروپوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات میں ملوث ہونے پر ممانعت ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق لشکر طیبہ نے نام تبدیل کرنے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے اسی لیے امریکا یہ بتانا چاہتا ہے کہ لشکر طیبہ کسی غلط فہمی نہ رہے ، چاہے جو اپنا نام رکھ لے وہ دہشت گرد گروپ ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

امریکا ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کہ لشکر طیبہ سیاسی طور پر فعال نہ ہو اس وقت تک جب تک وہ اپنے اثر و رسوخ کے لیے تشدد کا راستہ نہ چھوڑ دے۔

امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ دونوں نے کہا کہ لشکرطیبہ کی طرح ملی ملسم لیگ کو بھی غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست اور عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں دو مختلف قوانین کے تحت شامل کیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک آذادی کشمیر کو بھی لشکر طیبہ کا فرنٹ قرار دیتے ہوئے ان فہرستوں میں ڈالا ہے‘ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، جنرل سکریڑی فیاض احمد اور پانچ مزید کارکنوں کے نام بھی ان فہرستوں میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے کوارڈینیٹر نتھن اے سیلز نے کہا ہے کہ پاکستان میں لشکر طیبہ مسلسل کھلے عام گھوم رہی ہے اور عوامی ریلیاں منعقد کر رہی ہے‘وہ چندہ اکھٹا کر رہے ہیں اور دہشت گرد حملے کرنے کی تربیت اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا لشکر یہ طیبہ جس مرضی نام سے خود کو پکارے ، یہ ایک پرتشدد دہشت گرد تنظیم ہی ہے۔ آج یہ اقدامات اس لیے کیے گئے ہیں تاکہ لشکر طیبہ کی پابندیوں سے بچنے اور اپنا اصل روپ عوام سے چھپانے کی کوششوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔وزارت خزانہ نے بھی تنبیہ کی کہ وہ لوگ جو ملی ملسم لیگ کی مدر کر رہے ہیں یا ان کو مالی چندہ دے رہے ہیں وہ بھی دو بار ایسے کرنے سے پہلے سوچیں یا پھر امریکی پابندیاں لگنے کا خطرہ مول لیں۔

متعلقہ عنوان :