Live Updates

دن کے آغاز پر ہی پی ٹی آئی کے لیے اچھی خبر، فیصل آباد سے ایک ایم پی اے کی پارٹی میں شمولیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 اپریل 2018 10:59

دن کے آغاز پر ہی پی ٹی آئی کے لیے اچھی خبر، فیصل آباد سے ایک ایم پی اے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) : فیصل آباد سے ایک ایم پی اے نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ایک ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

احسن ریاض فتیانہ فیصل آباد کے حلقے پی پی 58 سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت میں بطور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت پر احسن ریاض فتیانہ کو خوش آمدید کہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات