چھوٹا سا ٹینک 9,000 پاؤنڈ کے ٹریلر کو تنگ سے تنگ جگہ میں پارک کر سکتا ہے۔ حیرت انگیز ایجاد
امین اکبر پیر 2 اپریل 2018 23:31
نیو ٹریلر ویلٹ آر وی آر روبوٹ ٹینک کی حیران کن ایجاد نے بڑے اور وزنی ٹریلرز کو تنگ جگہ میں پارک کرنا نہایت آسان کر دیا ہے۔اس کی مدد سے 9,000 پاونڈز وزنی ٹریلر کو آپ بغیر کسی انسانی مشقت کے صرف ریموٹ کا ایک بٹن دبانے پر اپنی مرضی سے تنگ جگہوں میں بھی پارک کر سکتے ہیں۔ کم جسامت کے اس کارآمد ٹریلر ٹینک نے ثابت کردیا ہے کہ کام کے معاملے میں جسامت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
یہ آر وی آر دیکھنے میں کسی بچے کا کھلونا محسوس ہوتا ہے لیکن درحقیقت یہ انتہائی کارآمد اور مضبوط گاڑی ہے جس کی مدد سے آپ 9,000 پاؤنڈ تک کے بھاری ٹریلرز کو بھی حرکت میں لا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف اس چھوٹے سے ٹینک کو ٹریلر سے جوڑنا ہوگا۔پھر اس کو ریموٹ کی مدد سے دائیں بائیں موڑ کر اپنی مطلوبہ پارکنگ میں ٹریلر کو کھڑا کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ چھوٹا سا ٹریلر ویلٹ آر وی آر مختلف ضروریات کے لیے تین مختلف قسموں میں موجود ہے۔ 2,100 ڈالر مالیت کے ورژن میں دو موٹر گیئر نصب ہیں اور یہ 3,500 پاؤنڈز تک کا وزن کھینچنے کے قابل ہے۔ 3,400 ڈالر کا ماڈل تین موٹروں کے ساتھ 5,500 پاؤنڈز وزن کھینچ سکتا ہے۔جبکہ 4,100 ڈالر کا آر وی آر چار گیئر موٹروں کے ساتھ 9,000 پاؤنڈز وزنی ٹریلر حرکت میں لا سکتا ہے۔ یہ تینوں ماڈل جسامت میں تقریباً برابر ہیں اور ان کی بیٹری اندازاً 30 منٹ تک چل سکتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.