13 سالہ لڑکا ورمونٹ کا اگلا گورنر بننے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے
امین اکبر پیر 2 اپریل 2018 23:31
13 سالہ ایتھن سونبورن نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاست دان ہونے کے لیے زیادہ عمر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایتھن ورمونٹ، نیوانگلینڈ سے گورنر کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس کے لیے اچھی خاصی تیاری بھی کر چکے ہیں۔ ورمونٹ میں چونکہ گورنر بننے کے لیے عمر کی قید نہیں ہے لہٰذا ایتھن اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنر کے انتخاب کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سرکاری سطح پر ایتھن ورمونٹ کی تاریخ کا اب تک کے سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔13 سالہ ایتھن ماؤنٹ ابراہم یونین ماڈل/ہائی اسکول میں آٹھویں گریڈ کے طالبعلم ہیں۔ انہیں باسکٹ بال کھیلنے، مچھلیاں پکڑنے اور لکھنے کا شوق ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورمونٹ کا گورنر بھی بننا چاہتے ہیں لیکن یہ عہدہ پانے کے لیے وہ بڑے ہونے کا انتظار نہیں کریں گے ۔
(جاری ہے)
ایتھن کے والدین کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایتھن نے پانچ سال کی عمر میں مقامی گیراج سے ایک انسائیکلوپیڈیا خریدا تھا، جس میں رابرٹ ایف کینڈی کے بارے میں درج تھا، جن سے وہ کافی متاثر ہوئے۔
ایتھن کی گورنری میں اگرچہ ان کی عمر حائل نہیں لیکن پھر بھی اس کے سامنے دو رکاوٹیں ہیں۔ پہلی رکاوٹ ان کا سکول ہے۔ ان کے لیے سکول اور گورنری کو ایک ساتھ چلانا کافی مشکل ہوگا۔ دوسری رکاؤٹ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا ہے۔ فی الحال وہ ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوا سکتے ، اس لیے انہیں دوسرے علاقوں کے سفر میں کافی مشکل پیش آئیں گی۔ تاہم ایتھن ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.