Live Updates

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، متعدد رہنماوں نے باغی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 22:51

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، متعدد رہنماوں نے باغی گروپ میں شمولیت اختیار ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، متعدد رہنماوں نے باغی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا سال ہے اور اداروں سمیت پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت عمران خان جگہ جگہ جا کر عوام کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے قائل کر رہے ہیں اور جگہ جگہ خطاب کر رہے ہیں ۔

ایسے میں عمران خان کی پارٹی بھی اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، متعدد رہنماوں نے باغی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔تحریک انصاف کے باغی گروپ کے ارکان کی تعداد 12 ہو گئی۔باغی گروپ کا اجلاس 5 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔جس میں لائحہ عمل کا اعلان ہو گاجس کے بعد پی ٹی آئی نے باغی ارکان کے خلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :