7 سال بعد اچانک ملالہ نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا، اندر کی خبر آ گئی

دورے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان پُرامن ہے،پیغام دینا تھا کہ پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ملالہ یوسفزئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 22:38

7 سال بعد اچانک ملالہ نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا، اندر کی خبر آ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ):7 سال بعد اچانک ملالہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔اچانک دورے کا مقصد کیا تھا،اندر کی خبر آ گئی۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان پُرامن ہے،پیغام دینا تھا کہ پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی علامت سمجھی جانے والی ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔

(جاری ہے)

7 سال بعد اچانک ملالہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔اچانک دورے کا مقصد کیا تھا،اندر کی خبر آ گئی۔اس حوالے سے ملالہ کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان پُرامن ہے،پیغام دینا تھا کہ پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس دورے کے دوران انہوں نے سوات میں اپنے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا ،انکا کہنا تھا کہ سوات میرے لیے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔
یاد رہے کہ ملالہ 29مارچ کو چار روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائیں تھیں۔