اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے آئمہ مساجد نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے یکساں آذان و صلوة کا بل مسترد کر دیا

پیر 2 اپریل 2018 23:39

اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے آئمہ مساجد نے وزارت مذہبی امور کی ..
ناسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے آئمہ مساجد نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے یکساں آذان و صلوة کا بل مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت مذہبی امور کی علماء سے مشاورت صرفنماز کے اوقات میں دفاتر ، بازار بند رکھنے سے متعلق تھی جسے یکسر نظر انداز کر کے صرف یکساں اوقات نماز و آذان کو لاگو کیا جانا مشاورت کے بنیادی نکات سے انحراف ہے، بغیر حتمی مشاورت کسی بھی مبینہ قانونی دستاویز کو اسمبلی میں پیش کیا گیا تو وہ قابل قبول نہیں ہو گی۔

سوموار کو ناسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء پر مشتمل مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس نہوا جس میں نمولانا نذیر فاروقی، مولانا حافظ محمد اشفاق، مولانا نور حسین، مولانا اختر عباس، مولانا حافظ مقصود احمد ، مولانا تنویر احمد علوی، مولانا حمید احمد ساجد ، مولانا محمد معروف، مولانا حافظ محمد اقبال، مولانا ابو بکر صدیق شامل تھے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علمائ پر مشتمل مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں درج ذیل امور پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اور درجن قومی اخبارات پر نشر ہونیو الا وزارت مذہبی امور کی جانب سے نظام صلوة کے نفاذ کے لیے مبینہ قانونی مسودہ علمائ کرام کی حتمی مشاورت کے بغیر نشر کیا جا رہا ہے جسے علمائ واضح الفاظ میں مسترد کرتے ہیں نظام صلوة کی مبینہ قانونی دستاویز میں مجوزہ سزائیں اور جرمانے کی شق کو علمائ یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے شرعاً ناجائز سمجھتے ہیں علمائ متفقہ طور پر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ بغیر حتمی مشاورت کسی بھی مبینہ قانونی دستاویز کو اسمبلی میں پیش کیا گیا تو وہ قابل قبول نہیں ہو گی وزارت مذہبی امور کی علمائ سے مشاورت اقامت صلوة یعنی نماز کے اوقات میں دفاتر ، بازار اور دیگر مقامات پر وقفہ برائے نماز ہو گا کے حوالے سے تھی جسے یکسر نظر انداز کر کے صرف یکساں اوقات نماز و آذان کو لاگو کیا جانا مشاورت کے بنیادی نکات سے انحراف ہے اجلاس میں مولانا نذیر فاروقی، مولانا حافظ محمد اشفاق، مولانا نور حسین، مولانا اختر عباس، مولانا حافظ مقصود احمد ، مولانا تنویر احمد علوی، مولانا حمید احمد ساجد ، مولانا محمد معروف، مولانا حافظ محمد اقبال، مولانا ابو بکر صدیق ننے علامیہ پر دستخط بھی کئے ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :